اہم خبریں

حکومت کو جو بات پسند نہیں آتی اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ بجٹ بھی دیکھے جس میں جی ڈی پی گروتھ منفی میں چلی گئی تھی۔ کسی نے بھی موجودہ بجٹ کی تعریف نہیں کی ، ہر شعبے نے تنقید کی۔
جو ہدف ہمیں بتایا گیا تھا اس کا 50 فیصد بھی حاصل نہیں کر سکے۔ پچھلے بجٹ میں کوئی بڑی اصلاحات یا امید قوم کو نہیں دے سکے۔ ملک کے داخلی اور خارجی حالات حکومتی توجہ چاہتے ہیں۔
حکومت کو جو بات پسند نہیں آتی اپوزیشن کی آواز بند کر دیتی ہے۔ اسپیکر نوٹس لے کر اس پر رولنگ دیں۔ ہر حکومت اپنے بجٹ کو بہتر قرار دیتی ہے۔ وہ قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہندوستان کے مسلمانوں کا قتل عام مودی کے ہاتھوں ہوا۔ مودی مسلم دشمن ہے، یہ حقیقت دنیا کو ماننی ہو گی۔ پاک بھارت کشیدگی کو جنگ کہنا غلط ہے، یہ یک طرفہ ظلم ہے۔
یہ جنگ نہیں، مسلمانوں کے خلاف منظم جارحیت ہے۔ دوست ناراض نہ ہوں، سچ کہنا لازم ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں