اہم خبریں

بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ریلیف تجویز کردی۔بجٹ تقریرکے مطابق 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پانے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے صرف ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ تقریرکے مطابق 12 لاکھ سالانہ آمدنی والے تنخواہ داروں پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار کر دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ جو لوگ 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لیتے ہیں اُن کے لیے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح زیادہ تنخواہیں حاصل کرنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے سالانہ تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :بجٹ اجلاس شروع،پی ٹی آئی کا شدید احتجاج،عمران خان کو رہا کرو کے بینرز لیکر ایوان میں داخل، شور شرابہ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑدیں

متعلقہ خبریں