اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولاکوٹ اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 47، شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا ۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ اور ایلون مسک کے تعلقات میں شدید تنائو،AIچیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا آد می قرار دیدیا