اہم خبریں

بھارتی فوج کے حوصلے ٹوٹ چکے، مودی نے پاکستان پر حملہ کیاتو پنجاب اور سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،سکھ راہنما گرپتونت سنگھ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) سکھ راہنما گرپتونت سنگھ نے کہا ہے کہ مودی نے پاکستان پر حملہ کیاتو پنجاب اور سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اےبی این نےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت جب سمجھے گا کہ جواب نہیں آئے گا، تب حملہ کرے گا۔جس جگہ مودی پہنچ چکا ہے وہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
مقصد پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنا تھا۔ جنگ کسی کیلئے ٹھیک نہیں، لیکن اگر مودی یہ جنگ لڑنا چاہتا ہے تو یہ اس کی ا ٓخری جنگ ہوگی۔ سکھ برادری پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی کی طرح کھڑی ہوگی۔
سکھ ، بنگالی اور راجستھانی فوجی کے پیغامات آرہے ہیں کہ یہ جنگ مودی کی جنگ ہے۔ بھارتی فوج کے حوصلے ٹوٹ چکے ہیں۔ راجستھانی ،بنگالی اور ہریانوی فوجیوں کے حوصلے بلند نہیں ہیں۔ پاکستان کو بھارت کا مستقل علاج کرنا ہوگا۔
خالصتان بننے کے بعد ہی پاکستان چین کی نیند سوسکتا ہے۔ بھارتی پنجاب کا پانی تو انہوں نے بہت عرصہ پہلے ہی بند کردیا تھا۔ پانی ہمارا مسئلہ نہیں ہمارا مسئلہ آزادی ہے۔ سکھ برادری سوچ رہی ہے کہ ہم تو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیا پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا۔
17اگست کو خالصتان ریفرنڈم واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔ ہمارے پاس 18لاکھ ووٹ موجود ہیں جو خالصتان ر یفرنڈم میں ڈالی جاچکی ہے۔ اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کیاتو پنجاب اور سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
سابق سفیرمسعودخان نے اےبی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مودی حکومت اپنی عوام کودھوکہ دینےکی کوشش کررہی ہے۔
پاکستان کاپہلگام واقعہ سےکوئی تعلق نہیں۔ بھارت نےبغیرثبوت پہلگام واقعہ کےالزامات پاکستان پرلگادیے۔ امریکااورچین جانتےہیں بھارت کیساتھ جنگ وسیع پیمانےپرپھیل سکتی ہے۔ نیوکلیئرجنگ دنیااورجنوبی ایشیاکیلئےبہت نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
سمجھتاہوں بھارت چھوٹےپیمانےپرجنگ کرےگا۔ بھارت کی ایک تاریخ ہےدہشتگردی کاواقعہ ہونےپرپاکستان پرالزام لگتاہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدےکویکطرفہ ختم نہیں کرسکتا۔
بھارت آبی جارحیت کرناچاہتاہےپاکستان نےاسےاقدام جنگ کہا۔ عالمی بینک نےاس منصوبےکی گارنٹی دی تھی۔ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکےاحمقانہ حرکت کررہاہے۔ دنیابھرکی نگاہیں سند ھ طاس معاہدہ کےبجائے جنگ پرہے۔
پاکستان خودکافی عرصہ سےدہشتگردی کاشکارہے۔ امریکانےکہاہےپاکستان اوربھارت اپنےمعاملات کوٹھیک کریں۔ چین ہمارےلیےدفاعی لحاظ سےلائف لائن ہے۔

مزید پڑھیں :وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، الیکٹرک ٹرام سروس شروع کر نے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں