اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ۔ فیصلہ خواجہ آصف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بھارت کے جارحانہ عزائم پر تفصیلی بحث ہوگی۔
بھارتی ممکنہ جارحیت اور فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی جائے گیْ۔ قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔ بھارتی دھمکیوں کے خلاف پاکستان کا دوٹوک موقف پیش کیا جائے گا۔
بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں :مودی کیخلاف سکھ برادری باہر نکل آئی، مظاہرین نےبھارتی وزیر اعظم کی تصویر تار تار کر دی















