اسلام آباد ( اےبی این نیوز )نہروں کے معاملے پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ایسے معاملات کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا فورم موجود ہے۔ کسی کا پانی چوری نہیں ہورہا نہ ہو سکتا ہے ۔ پنجاب کی سنیئر وزیرمریم اورنگزیب کی نیو ز کا نفر نس ۔ کہا کینا لز کے معاملے کو سیا سی نہ بنایا جا ئے۔
اس معاملے پر غلط بیا نی سے اجتناب کیا جا ئے ۔ ۔ صوبا ئی وزیر کی پی ٹی آ ئی پر بھی کڑی تنقید کہا۔ دوسروں کو چور ۔ چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔ ۔ کہا ملک میں انتشار پھیلانے والے آج خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔
ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والی جماعت کے خود ٹکڑے ہوگئے۔ جو انتشار کی پیدوار ہیں وہ ملک میں انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں سا ڑھے چار سال اقتدار میں رہنے والوں نے ملک کا بیٹر ہ غر ق کیا۔ ۔ پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر کام کو روکاگیا۔
آج مہنگائی تاریخ کی کمی ترین سطح پر ہے۔ ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی کام بھی کیے۔ ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں :حج پروازیں 28 مئی سے شروع،سرکاری اسکیم کے تحت90 ہزار حجاج جائینگے،وزیر مذہبی امور