اہم خبریں

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

ملتان ( نیوزڈیسک )ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 1 تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے۔

امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور،تنخواہ لینے آئی لڑکی سے ملزمان کی زیادتی،مقدمہ درج

متعلقہ خبریں