اہم خبریں

تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے ،عمران خان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے کھڑے ہیں۔ ادھر دوسری جانب

عبوری درخواست ضمانتیں منظور ہونے کے بعد بشری بی بی اور جج کے مابین مکالمہ ہوا ۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کئے گئے ہیں۔ بشری بی بی نے کہا کہ
نہیں کوئی بات نہیں ہمارا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نےن کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ہر جگہ سے ٹرسٹ نہیں اٹھا،جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی۔
آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔ بشری بی بی نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی اور ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اسکے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ہے۔ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک جج صاحب کا بلڈ پریشر دو سو پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی اور وہ سنائی۔
ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں آئین کی بالادستی کے لئے قید ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ہم نے سب ملکر کر ملک کے لئے ساتھ چلنا ہے۔ آپ کو ہدایت کرتا ہوں کہ آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں۔ بشری بی بی انسداد دہشتگردی عدالت سے سینٹرل جیل اڈیالہ کے لئے روانہ ہو گئیں

مزید پڑھیں :ایسا نہ ہو پی ٹی آئی کا ٹرمپ کارڈ نکل کر شہبازشریف کے کھاتے میں چلا جائے،فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں