نیویارک (نیوزڈیسک) لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی جل کر خاکستر ۔ معروف شوبز شخصیات کے گھربھی آگ کی لپیٹ میں آگئے،تیز ہواؤں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں، جہاں مشہور شخصیات کے مہنگے گھروں کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلنے والے گھروں میں 2 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے اور 3 مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والے جیمز ووڈ کا گھر بھی شامل تھا، جو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے۔جیمز ووڈ نے انٹرویو میں کہا ایک دن آپ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی دن سب کچھ ختم ہوجاتا ہے۔
اداکار کی باتوں پر اینکر افسردہ ہوگئی البتہ سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کوئی ہمدردی نہ ملی، متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانیوالی نسل کشی کی حمایت کر رہے تھے۔عبداللہ نامی ایک صارف نے لکھا جیمز ووڈ جن کا گھر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں جل گیا، اب وہ عملی طور پر غزہ کے فلسطینیوں کے دکھ اور درد کو سمجھ سکیں گے جنہوں نے اسرائیل کی حمایت میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
American actor James Woods, after his house burned down in the fires that broke out in Los Angeles, is practically living some of the sorrows & pains of the Palestinians in Gaza, whom he called for killing them all in support of the Zionist occupiers !
Whoever practices… pic.twitter.com/e4pCkF6nfL
— د.عـبدالله العـمـادي (@Abdulla_Alamadi) January 9, 2025
صارف نے کہا جو کوئی ناانصافی کرتا ہے یا اس کا ساتھ دیتا ہے، خدا اسے جلد یا بدیر سزا ضرور دیتا ہے، یہ خدائی انصاف ہے جسے وہی سمجھ سکتا ہے جس کے دل میں کچھ ایمان ہو۔اس کے علاوہ امریکی اسلامی اسکالر اور شہریوں کے حقوق پر بات کرنے والے ڈاکٹر عمر سلیمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا دعا ہے کہ خدا لاس اینجلس اور اس سے باہر کے معصوم لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرے۔
Praying that God protect the lives and properties of innocent people in Los Angeles and beyond. But can’t help but notice this. The people of Gaza continue to be exterminated by the cruel in houses of power, with the support of the cruel who feel invincible in their mansions. pic.twitter.com/ax80yH13WU
— Dr. Omar Suleiman (@omarsuleiman) January 9, 2025
انہوں نے لکھا ہم مدد نہیں کر سکتے لیکن اس اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ غزہ کے لوگ اقتدار کے ایوانوں میں ظالموں کے ہاتھوں تباہ ہوتے رہے ہیں، ان ظالموں کی حمایت سے جو اپنی حویلیوں میں خود کو ناقابل تسخیر محسوس کرتے یں۔