کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ شیخ رشید، آصف علی زرداری پرمن گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے شیخ رشید کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل حالات میں ملک کو بچایا تھا، لاوارث بننے کے بعد یہ لوگ پاگل ہو چکے ہیں، ان کو پتا ہے کہ سہاروں کے بغیر یہ یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی نے انہیں نوکری پر رکھنے سے جواب دے دیا ہے ،لال حویلی سے بےدخلی سے بچنے کے لیے الزامات لگا کر ملک میں آگ لگانے کی سازش کر رہے ہیں۔