اہم خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم،88 ہزار کی حد عبورکرلی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج معرات کو کاروبار کے آغاز پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو مثبت نوٹ پر کھلا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 87,553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 88000 کی سطح کو عبور کر لیا۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی دنوں سے کاروبار عروج پر ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔گزشتہ روز PSX میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 87,194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا اور نئی تاریخ رقم کی۔بدھ کو 690 ملین روپے کے حصص کے سودے 26 ارب روپے میں طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 66 ارب روپے اضافے سے 11,418 ارب روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جانوروں سے زیادتی کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ

متعلقہ خبریں