اہم خبریں

آج بروزپیر14 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کی توقع۔ سندھ – مکران کے ساحلی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 40،بہاولپور ،دادو،شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان اورلسبیلہ میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
مزید پرھیں :ایس سی او،تیاریاں مکمل،مہمانوں کی آمد سے قبل شہر اقتدارکو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

متعلقہ خبریں