اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما اسد خان مبینہ طور پر اغوا، بھائی اور نادیہ خٹک کے اہم انکشافات

پی ٹی آئی رہنما اسد خان مبینہ طور پر اغوا، بھائی اور نادیہ خٹک کے اہم انکشافات

چارسدہ (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد خان کے بھائی حسن خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کرلیا ہے۔

حسن خان کے مطابق صبح سوا 5 بجے نامعلوم نقاب پوش افراد اسد خان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک نے بتایا کہ وہ اسد خان کے گھر مہمان تھیں کہ اس دوران 10 مسلح نقاب پوش افراد کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے ان کی چیزوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

نادیہ خٹک کے مطابق مسلح افراد انہیں کمرے سے اٹھا کر لے گئے اور اسد خان کے ساتھ ایک گاڑی میں بٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ راستے میں گاڑی روک کر انہیں چھوڑ دیا گیا۔

تاحال فراہم کردہ معلومات میں اسد خان کے مبینہ اغوا کے حوالے سے حکام کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق؟ وفاقی کابینہ سے منظوری کا امکان

متعلقہ خبریں