اسلام آباد( نیوز ڈیسک )العین سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 144 کی اتوار کو فنی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایئربس اے 320 کو کوئٹہ کے قریب ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طیارہ تیزی سے اونچائی کھونے لگا۔
عملے نے کسی بھی ممکنہ تباہی کو ٹالتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔تمام مسافروں کو فوری طور پر ہوائی اڈے کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا، اور اس وقت طیارے کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس تین روز تک معطل