کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کے بعد ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ کو) اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 581 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 86,245 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 753 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکتوبر کے چھ کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس میں 5,000 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک سطح پر امریکی کرنسی کی قدر میں 0.7 روپے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک کی بنیاد پر ڈالر کی قیمت 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.60 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت آج ہو گی