اہم خبریں

اسلام آباد کے طلباء کے لیے خوشخبری، 42 دن انتظار کے بغیر موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنے کی سہولت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہل طلباء 42 دن کی لازمی لرنر مدت مکمل کیے بغیر اسی روز موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ خصوصی سہولت یکم نومبر سے 30 نومبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل آسان بنانا اور معمول کے انتظار کو کم کرنا ہے۔

اعلان کے مطابق اہل طلباء مقررہ مدت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز سے رجوع کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست دینے سے پہلے ضروری دستاویزات، اہلیت اور لائسنس کے حصول کے لیے درکار شرائط کی تصدیق کرلیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعرات 29 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں