اسلام آبا د (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے معاملے میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے بہارہ کہو تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کی، جہاں گنڈاپور متعدد بار عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 4 ستمبر کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، مگر اس کے اگلے روز یہ وارنٹ منسوخ کر دیے گئے تھے۔اکتوبر 2016 میں، اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے قریب پی ٹی آئی کے رہنما کی گاڑی سے پانچ کلاشنکوفیں، ایک پستول، چھ میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے پولیس کے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس دو لائسنس یافتہ کلاشنکوفیں تھیں اور گاڑی میں اسلحے کا لائسنس بھی موجود تھا۔ انہوں نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ شراب کی بوتل میں شہد لے جا رہے تھے، جسے پولیس نے ضبط کر لیا۔
گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،کسی کو سیاسی شہید بننے نہیں دینگے ،گورنر خیبرپختوانخوا