لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج کی کال دی ہے، ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد تک موٹروے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
باہر جانے والی ٹریفک رواں دواں ہے، ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے انٹر چینج پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ بابو صابو موٹر وے انٹر چینج پر بھی کنٹینرز لگا کر سڑک بلاک کر دی گئی ہے۔
سامنا کرنا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آج بھی موبائل سروس معطل ہے اور سڑکوں پر کنٹینرز لگے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی،سڑکوں پر گشت