اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اوربالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 76، زیروپوائنٹ 73، گولڑہ 44، بوکرا 29، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (چکلالہ 55، شمس آباد 53، کچہری 20)، منڈی بہاؤالدین 27، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 21، سٹی 15)، سرگودھا سٹی 20، حافظ آباد 17، منگلا 13، مری 12، جہلم 09، جوہر آباد 08، گجرات 06، لاہور (سٹی)، نورپورتھل 05، اٹک، بھکر 03، کروڑ (لیہ) 02، شیخوپورہ، چکوال 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 42، کوٹلی 03، راولاکوٹ، مظفرآباد (سٹی) 02، خیبرپختونخوا: چراٹ 24، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، کاکول 14، بالاکوٹ 07، مردان 02، تخت بائی، سیدو شریف اور پشاور ایئرپورٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین، نوکنڈی 42، سبی اورتربت میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی گولڈن جوبلی پر پارلیمنٹ کی عمارت کو سجادیا گیا