اہم خبریں

حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے نوجوان مایوس ہورہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ (  اے بی این نیوز  )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں۔ مذاکرات ہوں اور امن قائم ہوجائے تو یہ اچھی بات ہے۔ بلوچستان میں الیکشن پر ہمیشہ کسی نہ کسی کو اعتراضات ہوتے ہیں۔
حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے نوجوان مایوس ہورہے ہیں۔ فورسز آپریشن کیلئے جاتی ہیں تو ان کے خلاف پروپیگنڈا ہوتا ہے۔ ہمیں چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹرانسفرپوسٹنگ کے جھگڑوں میں کب تک پڑے رہیں گے۔
معصوم لوگوں کو شہید کرنے والوں کےساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ دہشتگر کہتاہے مذاکرات تب کروں گا جب بلوچستان آزاد کرلوں گا۔ پوچھنا چاہتاہوں کیا ہم اس کیلئے تیار ہیں؟میں تو تیار نہیں۔
آج صدر پاکستان بلوچ ہے اور کیا چاہیے۔ پاکستان نے بلوچوں کو تمام حقوق دیئے۔

مزید پڑھیں :ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران مانیار عہدے سے مستعفی

متعلقہ خبریں