کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی مخدوش حالات سے گزر رہا ہے ، معاشی بحران پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے لیکر چلنا ہے۔
ان حالات میں تمام سیاستدانوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کچھ ماہ کیلئے ملک میں سیاست پرپابندی لگادیں ۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلانا ہے۔
نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جب معاشی طور پر مستحکم ہو رہے ہوتے ہیں تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔ جب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آتے ہیں تو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔
جہلم،طوفانی بارش، مقامی ڈیم ٹوٹ گیا، متعدددیہات سیلاب کی زد میں ، 50 مویشی بہہ گئے















