راولپنڈی( نیوزڈیسک) جہلم میں طوفانی بارشوں کے بعد بھاٹی کے علاقے میں چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا۔ڈیم ٹوٹنے سے ندی نالوں میں طغیانی ، علاقہ سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، علاقے میں ملحقہ مقامی آبادی میں پانی داخل، گھربھی سیلابی پانی سے نہ بچ سکے۔
لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی کا عمل شروع کردیا۔ ڈومیلی کا ڈیم بھی شدید خطرے میں ۔ بارش کے بعد تھلہ چوہدریاں ، بڑا گواہ ، ڈھوک رحم علی سمیت متعدد دیہاتوں میں سیلابی صورتحال، علاوہ دیگر علاقوں میں بھی برساتی نالوں کا پانی گھروں میں داخل۔
جہلم ڈومیلی کے علاقے بھاٹی میں چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا#ABNNews pic.twitter.com/rngnAve73F
— ABN NEWS (@abnnewspk) August 30, 2024
ملحقہ گاوں میں 50کے قریب مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، متعدد دیہات سیلابی پانی کی زد میں آگئے ، گھروں میں پانی داخل، ہر طرف سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، لنک روڈ بھی بہہ گئیں، ایک گاوں سے دوسرے علاقے کو ملانے والا پل بھی بہہ گیا ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
طوفانی بارش، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے ،ہرطرف سائرن بج اٹھے