اسلام آباد( اے بی این نیوز )ممبرقومی اسمبلی عمیرخان نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملک میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پی ٹی آئی8ستمبرکوبھرپورسیاسی جلسہ کرےگی۔
8ستمبر کو اسلام آباد میں بھر پور جلسہ کیا جائے گا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے ااگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
قانون میں آپ کسی شہری سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتے۔ پی ٹی آئی پرامیدہےاورپرامن جلسہ ہوگا،توشہ خانہ میں سنائی گئی سزامعطل ہوگئی،۔
بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ میں بے بنیاد الزامات پر سزا دی گئی۔ القادرٹرسٹ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی رہاہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :نوازشریف ذہنی طور پر شکست کھاچکے، جعلی اسمبلیوں اورحکومت کوکون سنجیدہ لے گا، فوادچودھری















