اسلام آباد( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیاں اورحکومت بنادیں گےتوکون اس کو سنجیدہ لے گا۔ بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا کیا اس کو کوئی اہمیت دیتاہے۔
جعلی اسمبلیوں میں جو باتیں ہوتی ہیں کوئی اس پر یقین نہیں کرتا۔ جمہوریت اور مارشل لاساتھ نہیں چلتے۔ موجودہ حکومت کوئی بھی ایکٹ بنانے سے پہلے تفصیل نہیں دیکھتی۔
موجودہ حکومت کا مسئلہ ہے کہ یہ مرضی کے بینچ چاہتے ہیں۔
ہائیکورٹ کے ججز سمجھ رہے ہیں ان کا عدلیہ کو بچانے کیلئے کھڑا ہونا ضروری ہے ۔ نوازشریف ذہنی طور پر شکست کھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا















