اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ،وجوہات سامنے آگئیں

کراچی ( نیوز ڈیسک )بدھ کو شدید بارش اور آپریشنل خطرات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں ER-502 اور 504 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی سے ملتان ایئربلیو کی پرواز PA-807 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA-402 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز ER-522,524 منسوخ کر دی گئی۔

مزید برآں کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 بھی منسوخ کردی گئی ہے اور کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ،کاروباری مراکز بند

متعلقہ خبریں