اسلام آباد (نیوزڈیسک)ماہر قانون جسٹس شائق عثمانی نے پرویز الٰہی کا الیکشن کمیشن کے نامزد کردہ نگران وزیراعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ جانا بلا جواز قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے وزیراعلیٰ کو مقرر کر سکتا ہے، آئین میں واضح لکھا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آخری ہوتا ہے، پرویز الٰہی سپریم کورٹ جا کر کیا کریں گے، سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے بھی نگران وزیراعظم مقرر کیا تھا۔عمران خان نا اہلی کیس پر جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ اگر عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دینے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سی قوتیں ہیں، پی پی کی خواہش رہی ہے کہ وہ کسی طرح سے کراچی میں کامیاب ہو جائے، البتہ جماعت اسلامی ماضی میں ہر بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہوتی تھی مگر ایم کیوایم کے آنے کے بعد جماعت اسلامی کامیاب نہیں ہوئی۔سفارتی سائفر سے متعلق اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مقرر ہونے پر جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ عدالت اس کیس کو مسترد کردے گی، سپریم کورٹ کو یہ کیس سننے کی ضرورت نہیں تھی۔















