اہم خبریں

ہیلری کلنٹن کیخلاف غیرسنجیدہ مقدمہ کرنے پر ٹرمپ کو جرمانہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ و خاتون اول ہیلری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ کرنے پر 10 لاکھ ڈالرکا جرمانہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر مشترکا طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائدکا جرمانہ کیا۔فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ ایم بروکس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عدالتوں کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پرگزشتہ سال مارچ میں مقدمہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں