اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ خارجی نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آگئی۔ خفیہ کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے اپنے خارجی دہشتگرد کو ہدایات دے رہا ہے
دفاعی ماہرین نے کہا کہ بدامنی پھیلانے کے مکروہ دھندے میں خوراج عملی اور پراپیگنڈے سے پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈی آئی خان میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر حملہ کرکے معصوم مردوخواتین اور بچوں کو شہید کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
نور ولی محسود نے کال کے دوران کہا کہ امن وامان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری سکول یا ہسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے۔
ان دونوں طریقوں میں سے جو اچھا لگے اس پر عمل کرلو تاکہ زیادہ فائدہ ہو۔
مزید پڑھیں :چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کا الیکشن ٹربیونلز کو تبدیل کرنے سے انکار