اہم خبریں

روس نے سونامی پیدا کرکے پورا ملک سمندر برد کرنے والا ایٹم بم تیار کرلیا

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے سونامی پیدا کرکے پورا ملک سمندر برد کرنے والا ایٹم بم تیار کرلیا۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس کا یہ ایٹمی ہتھیار سمندر میں سونامی پیدا کرکے برطانیہ جیسے ملک کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ہر روسی آبدوز ایسے 6 ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ بحری بم ایک نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اور آسانی سے سمت بدل سکتا ہے۔ اس سے اٹھنے والی سونامی کی لہریں 300 سے 500 میٹر تک بلند ہوں گی۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز Severodinsk Poseidon جوہری بم سے لیس تھی اور اسے پانی کے اندر بھیجا گیا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔امریکی فوجی حکام نے اس بم کو بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ”قیامت کی مشین“ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں