اہم خبریں

خیبرپختوانخوا حکومت کا بڑا اقدام ،غریب خاندانوں کو مفت سولر پینل فراہم کریگی

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت غریب خاندانوں کو مفت دو KV سولر پینل فراہم کرے گی،۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ غریب خاندانوں کو ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ایک پیکیج میں پینل کے ساتھ بجلی کی تاریں اور انورٹر پنکھے بھی فراہم کرے گی۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ کے پی نے صوبے میں 90 سے زائد پاور پلانٹس لگائے ہیں جو چھ سے سات روپے فی یونٹ قیمت کے ساتھ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے 27 روپے فی یونٹ قیمت مانگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبے کی اپنی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی ایم رہنما، شاعر گلمان وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

متعلقہ خبریں