اہم خبریں

اسلام آباد، قاتل ڈور نے سات سالہ معصوم بچی کی زندگی چھین لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تھانہ کھنّہ کی حدود میں قاتل ڈور نے کمسن بچی کی جان لے لی۔7 سالہ بچی والدین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہتیز دھار ڈور سے سات سالہ بچی کا گلا کٹ گیا۔کمسن بچی گلا کٹنے سے موقعہ پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کی جانب سے معاملے کی انکوائری کی جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق دبئی پلٹ نوجوان اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ لترار روڈ پر موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ سامنے بیٹھی سات سالہ معصوم بچی کے گلے پر اندھی ڈور پھر گئی جس کی وجہ سے معصوم کے گلے کی شریان کٹ گئی۔ مجبور باپ اور ماں سڑک پر دہائی دیتے رہ گئے مگر کسی نے بھی گاڑی نہیں روکی۔

پمزہسپتال لے جاتے ہوئے معصوم جان جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔ دلخراش واقعہ نے ایک بار پھر پتنگ بازی کے سدباب کیحکومتی کوششوں پر سوال اٹھا دیئے ۔
ڈی آئی خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس افسر بھانجوں سمیت جاں بحق

متعلقہ خبریں