اہم خبریں

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      )راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق

جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی،زوہیب عمران 1017 سکینڈ،جواد محمود ملک نے 1007لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلطان 1105نمبر کے ساتھ فرسٹ،لائبہ عروج 1103سکینڈ،نائمہ فاروقی 1087نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی۔

سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔

محمد عبدالرحمان1169نمبر کے ساتھ سیکنڈ،محمد واصل منام 1168نمبر لیکر تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ فرسٹ،طیبہ عارف 1178نمبرز کے ساتھ سیکنڈ،عریبہ اصف 1176نمبروں کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج2024 کا مکمل اعلان کل صبح 10بجے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی کو لاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں