اہم خبریں

چودھری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا عمل غیر قانونی ہے، فیصلہ جاری

لاہور ( اے بی این نیوز      )لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواست کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے جاری کیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی عمرے پر جانا چاہتے ہیں مگران کا نام پی سی ایل میں شامل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق نام پی سی ایل میں شامل کرنے کیلئےوفاقی حکومت کی منظوری لازمی ہے۔
فریقین نے ایسا کوئی مواد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو سکے کہ حکومت کی منظوری لی گئی ہو۔
درخواستگزار کا بیرون ملک سفر کرنے کا بنیادی حق انتظامی رولز کے ذریعے صلب نہیں کیا جا سکتا۔
چودھری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا عمل غیر قانونی ہے۔
چودھری پرویز الہٰی کوبغیر کسی رکاوٹ کے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے۔
چودھری پرویز الہٰی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے تحفظات درست ، لوگوں کو ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں