اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سنٹر آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سنٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے ۔
سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن تعطیل کے باوجود آج رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ون ونڈو آپریشن کا دورہ ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
چئیرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
چئیرمین سی ڈی اے کی الاٹیوں کونیلامی میں خریدی جائیدادوں کے بقایاجات آج رات 12 بجے تک جمع کرانے کی ہدایت۔
چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بقایا جات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واجبات جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ۔
نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات و نوٹسسز متعدد بار واجبات اقساط ادا کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔
نوٹسسز و اشتہارات کے باوجود اپنے واجبات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
اخبار اشتہارات اورنوٹسسز قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے دئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے 20 قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی















