اہم خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )نئے مالی سال کا بجٹ کل سے نافذ ہوگا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی۔

فنانس بل کے لاگو ہونے سے 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز کا بھی نفاذ ہوگیا۔

وفاقی بجٹ کا حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے ۔ فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔ فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی ۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں