اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے اراکین سے ملاقات کرکے سیاسی ہم آہنگی کا آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایس آئی سی ممبران سے ملاقات کے لیے ان کی نشستوں پر رابطہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور علی محمد خان، اسد قیصر اور زین قریشی سمیت اپوزیشن جماعت کے دیگر اراکین اسمبلی سے بھی مصافحہ کیا۔
مزید برآں، وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اسمبلی میں اپنی نشست پر گلے لگا کر سیاسی کشیدگی میں کمی کا اشارہ دیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے دو اہم کمانڈر گرفتار ،صوبائی وزیر داخلہ کا اعلان















