اسلام آباد( اے بی این نیوز )ملک بھر گرمی کی لہر برقرار۔ میدا نی علا قوں میں سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی۔ ۔ سندھ بھرمیں ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ کراچی میں گرمی نرمی دکھانے کو تیار نہیں۔
درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 3 دن شدید گرمی کے ساتھ ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔ جیکب آباد ۔ دادو۔ لاڑکانہ۔ شکارپور۔ قمبر شہداد کوٹ۔ اورگھوٹکی میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔
مظفرآباد میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ آ زاد کشمیر۔ سمیت شما لی علا قہ جا ت میں اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد میں موسم گرم ۔ شام یا رات میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :‘کبھی ہم خوبصورت تھے: کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ لیجنڈ اداکار کون ہیں؟