اہم خبریں

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی کے باعث پروازیں منسوخ اورتاخیر کا شکار

لاہور(نیوز ڈیسک ) اتوار کو طیاروں کی کمی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ نو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

منسوخ پروازیں:
ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401 لاہور سے کراچی
ایئر بلیو کی پرواز پی اے 402 کراچی سے لاہور
تاخیر سے پروازیں:

لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ER 723 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پی کے 609 گلگت سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار

پی اے 405 لاہور سے کراچی 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے کراچی جانے والی پی کے 303 45 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پی کے 304 کراچی سے لاہور 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے لاہور آنے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں: عمانی ایئر لائن سلام ایئر کا مسقط سے لاہور کے لیے فلائٹ شیڈول کا اعلان

متعلقہ خبریں