لاہور(نیوز ڈیسک )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران 22 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کارروائیاں لاہور، مظفر گڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، بہاولپور، ڈی جی خان، لودھراں، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، چکوال، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ اٹک سے القاعدہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، تین دستی بم، آٹھ ڈیٹونیٹرز، 32 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، حمید اللہ، کمال خان، اللہ دتہ، ندیم، منظر، معظم، رمضان، فیروز خان، شعیب، یاسر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے 743 کومبنگ آپریشنز کے دوران 104 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 27062 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیرکابجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ