اہم خبریں

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال،صدر آصف علی زرداری نے کل اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری جمعرات کو گودار جائیں گے اور وہاں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں دہشت گردی اور اسمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاوہ صدر پاکستان 24 جون کو سکھر جائیں گے۔ سکھر میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی صورتحال پر اجلاس کریں گے۔
ٹی 20رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں،محمد نبی نے پوزیشن چھین لی

متعلقہ خبریں