اہم خبریں

مفت درستی کتب کی چھپائی بند، دس ارب روپےدرکار، پیسے ہی ختم ہو گئے، آئندہ تعلیمی سال کے دوران مفت درسی کتب کی فراہمی کاامکان معدوم

پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے آئندہ تعلیمی سال کے دوران مفت درسی کتب کی فراہمی کاامکان معدوم ہوگیاہے پرائیویٹ فرمز نے خیبر پختونخوا میں درسی کتابوں کی چھپائی روک دی ذرائع کے مطابق درسی کتب کی چھپائی ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث معطل کی گئی جس کے نتیجے میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کو کتابوں کی دستیابی میں تاخیر کا خدشہ بھی پیداہوگیاہے کتب کی چھپائی کے لئے 10 ارب روپے درکار ہیں، ذرائع کے مطابق بعض پبلشرفرمز نے کتابوں کی چھپائی مکمل کی مگر ادائیگیوں کے لئے پیسے نہیں ٹیکسٹ بک بورڈ نے محکمہ فنانس کو 9 ارب روپے کی ادائیگی کے لئے دوبارہ مراسلہ ارسال کر دیا15 نومبر 2022 تک ادا کی جانے والیے 9 ارب روپے جلد از جلد جاری کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں