پشاور(بیورورپورٹ) پاکستا ن تحریک انصا ف کے رہنماء اور سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے اصلاحات کر کے خیبرپختونخوا پر سے قرضوں کا بوجھ کم کیا خیبرپختونخوا پر قرضہ 359.33 ارب روپے ہے پی ڈی ایم جماعتیں قرضہ 900 ارب تک ہونے کا پروپیگنڈا کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ایک ہزار ارب کے بجٹ میں قرض کی شرح 26 فیصد ہے پی ڈی ایم جماعتوں کے دور حکومت میں یہ شرح 36 سے 40 فیصد تک تھی پی ڈی ایم کے پاس سیاست کے لیے کوئی بیانیہ نہیں بچاسکتاانہوں نے کہاکہ یہ صرف گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کرنے کے ہی ماہر ہیں پی ڈی ایم اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے چلے ہوئے کارتوسوں کو خیبرپختونخوا کے عوام دوبارہ کبھی نہیں آزمائیں گے۔















