اسلام آباد (نامہ نگار )شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی اس امیدسےبیٹھےہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملےگا،ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پر ہے،عنقریب اس حکومت کےخلاف ایسا زناٹےداراحتجاج ہوگاکہ سناٹاپڑجائےگا،لندن میں نوازشریف کےگھر کےباہرروزلوگ احتجاج کررہےہیں مگراس کوشرم نہیں آری،حکومت نےملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا ردیا،ہےIMFسےنہ قسط مل رہی نہ باہرسے امدادصرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائےجارہےہیں، غریب پیسے دےکر آٹے کی لائن میں مر رہا ہےحالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں،اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہےاور جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔















