اہم خبریں

چاندنظر آگیا،عید الا ضحی سوموار کے روز ہو گی

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )پاکستان کےمختلف علاقوں سےچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوگئیں ، عبدالخبیرآزاد نے اعلان کرتے ہو ئے بتا یا کہ ذو الجج کاچاندنظرآگیا،عیدالاضحیٰ17جون بروزپیرکوہوگی۔ پشاور،کوہاٹ،کرک،اٹک اوردیگرعلاقوں سےشہادتیں موصول ہوئیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا.
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ کراچی میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزادنے کی ۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہو ئے۔ اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں ہلکے بادل موجود رہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی چاند سے متعلق پیش گوئی کی ہے.
ملک کے مختلف حصوں میں کہیں مطلع صاف کہیں جزوی ابرآلود ررہا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ہمیں آپس میں اتفاق اوراتحادکوقائم رکھناہے۔
تمام سیکیورٹی ادارے اس ملک کی حفاظت کیلئےہیں۔
ملک وقوم کےتحفظ کیلئےسیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑےہیں۔

مزید پڑھیں : امریکہ سے شکست، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہت مایوس کیا ، شعیب اختر

متعلقہ خبریں