اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز پیش کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوروکریسی کی منیٹائزیشن پالیسی 40 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
جبکہ گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے منیٹائزیشن 65,000 روپے سے بڑھا کر 105,000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔گریڈ 21 کے افسران کی منیٹائزیشن پالیسی 75,000 روپے سے بڑھا کر 120,000 روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کی منیٹائزیشن 95,000 روپے سے بڑھا کر 155,000 کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
رپورٹس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریباً 80 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو 1800 روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔
جبکہ گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو اس وقت گریڈ 17 سے 18 کے لیے 5000 روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے جس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکیل 1 سے 16 کے ملازمین کو 2021 اور 2022 میں 25 اور 15 فیصد تفاوت الاؤنس ملا، صوبائی اور وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو کم کرنے کے لیے تفاوت الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔
تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔
مزید پڑھیں: متنازعہ پوسٹ: عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ مانگ لی