اہم خبریں

منشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 64 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

کراچی(نیوز ڈیسک )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق چار کارروائیوں میں 64 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 918 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف نے بتایا کہ راولپنڈی میں کورئیر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام گھاس برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق پسنی گوادر سے 60 کلو گرام چرس اور احمد آباد اٹک سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

متعلقہ خبریں