اہم خبریں

سانحہ 9 مئی ،شاہ محمود قریشی سے تفتیش کا دوسرا دور مکمل

راولپنڈی( اے بی این نیوز       ) لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش کا معاملہ۔ جے آئی ٹی ٹیم کا شاہ محمود قریشی سے تفتیش کا دوسرا دور مکمل ۔ لاہور سے آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دوسرا دور مکمل ہونے پر واپس روانہ ۔

جے آئی ٹی ڈی ایس پی عثمان کی سربراہی میں آج دوپہر اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ 8رکنی جے آئی ٹی نے 2 گھنٹے سے زاہد وقت تک سابق وزیر خارجہ سے مختلف سوالات کئے۔ شاہ محمود قریشی سے سوالات پہلے تفتیشی دور کے تسلسل میں پوچھے گئے۔

مزید پڑھیں :عیدالاالضحیٰ کی آمد آمد،محکمہ داخلہ کی جانب سے ایس او پیز جاری،آن لائن پورٹل کا آغاز

متعلقہ خبریں