اہم خبریں

عیدالاالضحیٰ کی آمد آمد،محکمہ داخلہ کی جانب سے ایس او پیز جاری،آن لائن پورٹل کا آغاز

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی کے پیش نظر عوام کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کا اعلان کیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صرف چیریٹیبل کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو قربانی کی کھالیں وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید برآں عوامی مقامات پر سر اور کھروں کو جلانے پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔عید کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیموں میں تیراکی اور کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں عیدگاہوں، مساجد اور مدارس کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح تمام مویشی منڈیوں میں بھی عیدالاضحیٰ کے لیے پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مویشی منڈیوں میں کمیشن یا بھتہ وصولی نہ ہو۔ پنجاب بھر میں کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں مری اور گلیات کے علاقوں میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔یہ اقدامات عیدالاضحی کے موقع پر عوام کے تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا بدنظمی کو روکا جا سکے۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آن لائن پورٹل پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔پورٹل دستیاب جانوروں کی فہرست فراہم کرتا ہے، بشمول ان کی تصاویر، عمر، وزن، انواع، نسل اور قیمت۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، اس نئے اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان جانوروں کے حصول کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: 6ہفتے کیلئےگرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں