پشاور(نیوز ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کے علاقے سربند میں بدھ کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پشاور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سرچ اور آن لائن خریداری کے دوران بچے سائبر حملوں کا نشانہ بنتے ہیں ،کیسپرسکی
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ اے ایس آئی حاجی اکبر تھانہ حیات آباد کے رابطہ دفتر میں تعینات تھے۔واقعے کے روز اے ایس آئی موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت حالاتی شواہد اٹھانے کے بعد تفتیش شروع کردی۔