اہم خبریں

کمسن طحٰہ کی موت کا افسوسناک واقعہ، کیس میں اقدام قتل کی دفعات شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ روز اسلام آباد کے سیاحتی مقام مارگلہ ہلز ٹریل 5پرکمسن بچہ طحہ گہری کھائی میں گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی کوشش کے باوجود دشوار گزار جگہ پرآپریشن مشکل ہوگیا تھا تاہم کافی تگ ودو کے بعد بچے کی لاش کو ریسکیوکیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کی ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل۔ٹریل فائیو بچہ کی موت کی تحقیقات میں گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر دیا ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے محمد طہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کر کےطلحہ کیساتھ جانے والے پانچ دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا..
کراچی میں تین دن تک ہیٹ ویوز کا امکان، الرٹ جاری
طحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا تاہم پولیس نے نوجوان کی نعش ملنے کے بعد کیس 302 کے تحت تفتیشی کا فیصلہ کیا۔پولیس نے لڑکے طحہ کی والدہ کی درخواست پر پہلے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ جائے وقوعہ کے قریب تیندوے کی ایک جوڑی کا مسکن بھی پایا گیا۔پوسٹمارٹم رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ لڑکا خود گرا، دھکا دیا گیا یا پھر خوف سے موت ہوئی۔

متعلقہ خبریں